اوکاڑہ: ایک اور کم عمر مسیحی لڑکی کو اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا گیا

اوکاڑہ: ایک اور کم عمر مسیحی لڑکی کو اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا گیا
 اوکاڑہ: ایک اور کم عمر مسیحی لڑکی کو اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا گیا

اوکاڑہ کی ایک مسیحی لڑکی کو کالج سے چھٹی کے وقت اغوا کرنے کے بعد ایک مسلمان شخص نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

فیصل محمود کالونی کی رہائشی والدہ اور بیوہ فضل بی بی نے شکایت درج کروائی کہ اس کی 16 سالہ بیٹی صبح 8 بجے کالج کے لیے گھر سے نکلی تھی اور دوپہر 12:30 بجے کالج سے رخصت ہوئی تو ایک شخص نے اسے اغواء کر لیا۔


یہ بھی پڑھیں؛غریب کم سن شہزاد مسیح کو درندہ صفت انسانوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا


پادری ندیم حمید اور عدیل مقبول کے مطابق لواحقین نے بتایا کہ محمد عارف کئی دنوں سے منی کو ہراساں کر رہا ہے اور ان کے واٹس ایپ پر دھمکی آمیز پیغامات ہیں۔


متاثرہ لڑکی منی کو اغوا کرنے کے بعد ملزم اسے فیصل آباد لے گیا ۔ اس نے اس کی عصمت دری کی اور صبح سویرے اسے 3 بجے بے ہوش اس کے گھر کے سامنے چھوڑ دیا۔




پولیس نے پاکستان پینل کوڈ (PPC) کی دفعہ 365B کے تحت شکایت کنندہ کے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ انہوں نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے بعض مقامات پر چھاپے بھی مارے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے اور اسے فیصل آباد سے گرفتار کر لیا ہے۔

متاثرہ منی کنول کا ابتدائی میڈیکل ڈی ایچ کیو اوکاڑہ سے کرایا گیا جس میں زیادتی کی تصدیق دی گئی۔



وائس فار جسٹس کے چیئرمین جوزف جانسن کا کہنا ہے کہ یہ تیسرا واقعہ ہے  کہ ایک مسیحی لڑکی کو مسلمان مردوں نے اغوا کیا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری مسیحی برادری کتنی کمزور ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ تھانے میں مسیحیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے اور وہ قانونی مدد حاصل نہیں کر سکتے۔ یہ لڑکی حکمران جماعت پی ٹی آئی کے انسانی حقوق کے وزیر اعجاز آگسٹین کی اسی گلی میں رہائش پذیر تھی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ  طاقتور گروہ مسیحیوں اور خواتین کے خلاف ان عصمت دری اور اغوا کے جرائم کے ارتکاب سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ ان کے جرم کی سزا نہیں ملے گی۔ حکومت آگے بڑھے اور مجرموں کو سزا دے۔


انسانی حقوق کے کارکن اشکناز کھوکھر، جنہوں نے حقائق تلاش کرنے کے لیے اہل خانہ سے ملاقات کی، نے کہا کہ لڑکی ابھی تک صدمے میں ہے اور خاندان کو ریپ کرنے والے سے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان واقعات پر قابو پانے میں ناکام ہے جہاں اقلیتوں کی لڑکیاں انتہا پسند اور عصمت دری کرنے والوں کا سافٹ ٹارگٹ ہیں۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ متاثرہ کی کونسلنگ اور طبی علاج کو یقینی بنائے۔ ایسے معاملات میں متاثرہ کو بہت سے ذہنی اور جسمانی عوارض کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی