یہ بھی پڑھیں؛8 سالہ مسیحی بچی سے زیادتی کا مجرم گرفتار، اعتراف جرم کرلیا
جس میں محمد عبداللہ اور محمد فیضان نامی ملزمان نے شہزاد مسیح ولد یونس مسیح کے ساتھ بڑی بے رحمی سے بدفعلی کی اور اس کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا پاخانہ کے راستہ سے زہریلی گیس اس کے پیٹ میں داخل کی گئی۔ جس کی وجہ سے تڑپ تڑپ کر دو دن بعد وہ جان کی بازی ہار گیا۔
اس کی فیملی کی ایک خاتون نے بتایا کہ اسے تین دن رسوں سے باندھ کر بھوکا پیاسا رکھا گیا۔ اس کے پاس موجود رقم چھین لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں؛کراچی عیسیٰ نگری میں 6سالہ مسیحی بچی سے زیادتی، مکینوں کا احتجاج
پھر اس کے ساتھ بدفعلی کی گئی اور پیٹ میں زہریلی گیس داخل کردی گئی تاکہ بدفعلی سامنے نہ آسکے۔
اس کی بہن کا کہنا تھا کہ تین دن اس کا خون ہی نہیں رکتا تھا ۔ وہ بار بار کہتا تھا کہ میرے ساتھ بہت زیادتی کی گئی ہے۔
مقتول کے والد نے وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے انصاف دیا جائے اور اس کے بیٹے پر غیر انسانی تشدد اور بدفعلی کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔
ضرور پڑھیں؛یوئیل طارق مسیح کے ساتھ علاقہ کے پٹھانوں کی نازیبا حرکات، رپورٹ کرانےپر گھر والوں پر حملہ
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation