8 سالہ مسیحی بچی سے زیادتی کا مجرم گرفتار، اعتراف جرم کرلیا


 شیخوپور 8 سالہ مسیحی بچی ایمن سے جنسی زیادتی کرنے والے درندے نے اعتراف کیا ہے کہ اور بھی بہت ساری بڑی عمر کی خواتین سےجنسی زیادتی کرتا رہا ہے۔

ڈی پی او کے احکامات پر پولیس نے کارروائی کرکےملزم کو گرفتارکرلیا۔

 یہ بھی پڑھیں؛کراچی عیسیٰ نگری میں 6سالہ مسیحی بچی سے زیادتی، مکینوں کا احتجاج

 

 ملزم کا نام عمر ہے جس کی عمر 18 سے 19 سال ہے اور وہ مقامی مِل میں کام کرتا ہے۔ 

تفصیلات بیان کرتے ہوئے اس نے بتایا کہ وہ دوپہر تقریباً 2:30 بجے مِل سے واپس آرہا تھا جب آٹھ سالہ ایمن اسے اپنے بھائی کے ہمراہ کھیتوں میں ملی ۔

اس نے بتایا کہ ایمن کے بھائی کو جو 5 سے 6 سال کا ہے اسے مارکر بھگا دیا جس کے بعد ننھی کلی کو ظلم کا نشانہ بنایا ۔

 یہ بھی پڑھیں؛کومل مسیح زیادتی کیس میں پولیس حراست سے فرار ملزمان پولیس مقابلے میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

 

اس نے بتایا کہ وہ چھ بہن بھائی ہیں جن میں اس کا تیسرانمبر ہے۔

یاد رہے کہ ملزم نے 8 سالہ بچی سے زیادتی کی تھی جو اس وقت ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی