ایک اور مسیحی بچی سائرہ اغواء، والدین غم سنے نڈھال

ایک اور مسیحی بچی سائرہ اغواء، والدین غم سنے نڈھال
 ایک اور مسیحی بچی سائرہ اغواء، والدین غم سنے نڈھال



ایک اور مسیحی بچی اغواءفیصل آباد کے تھانہ دجکوٹ چک نمبر 243 ر ب روشن والا فیصل آباد سے چار ملزمان ابن سعود، عمردراز، غلام علی بلال وغیرہ نے زبردستی سکول جاتی ہوئی 14سالہ مسیحی بچی سائرہ کو اغواءکر لیا ہے۔ اورنامعلوم جگہ پر لے گئے ہیں۔ پولیس تھانہ دجکوٹ نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 


یہ بھی پڑھیں؛اوکاڑہ: ایک اور کم عمر مسیحی لڑکی کو اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا گیا


چیئرمین اقلیتی تحفظ پاکستان بابا انتظار گل نے کہا ہے کہ نو عمر مسیحی بچیوں کے اغواءجیسے واقعات سے مسیحیوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ جبری اغواءاور جبری شادیوں کے واقعات حکومتی اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔


یہ بھی پڑھیں؛ذیادتی کے لیے مسیحی بچی یا بچہ لاؤ ورنہ تمہارے ساتھ کریں گے



 کئی دن گزر جانے کے باوجود تاحال معصوم بچی کو تاحال بازیاب نہیں کرایا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس واقعہ کو ایک ماہ گزر چکا ہے اور ایف آئی آر ہوئے چھے دن ہوگئے ہیں۔ ابھی تک پولیس نے کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی۔




 لڑکی کو اغواءہوئے ایک ماہ گزر چکا ہے ابھی تک گھر والوں کو کئی خبر نہیں ہے کہ کہاں ہے۔ تمام اعلیٰ اداروں سے موجودہ حکومت سے میری التجا ہے کہ اس مسیحی خاندان کو انصاف دلایا جائے۔ 



Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی