تخت لاہور سینیٹری ورکر کی 520 بھرتیوں کیلئے فزیکل ٹیسٹ (گندھے پانی) میں ڈبکی لگا کر امتحان پاس کرنے کی شرط عائد پر رکن اقلیتی کمیشن اسمبلی البرٹ ڈیوڈ صاحب کا برقت ایکشن، وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات میں اس غیر انسانی عمل پر اپنے تحفظات کو پیش کیا۔
جس پر وزیر اعلی کیجانب سے سیکرٹری پنجاب کو اس سارے معاملے پر نطر ثانی کرنے اور سخت کاروائی کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، ذرائع
اس سے پہلے آن ڈیوٹی پرائیوٹ سینٹری ورکرز کا کہنا تھا کہ روزگار کیلئے سب کچھ برداشت کرنا پڑتا ہے، مگر ایسا غیر انسانی سلوک برداشت سے باہر ہے
واضح رہے آج 17 جنوری کو صوبائی دارالحکومت لاہور میں قومی اقلیتی کمشن کے ارکان کی وزیر اعلی پنجاب جناب سردار عثمان بردار صاحب سے ملاقات ہوئی ہےجس میں رکن جناب البرٹ ڈیوڈ صاحب نے واسا بھرتیوں میں اس غیر انسانی سلوک کے خلاف مقدمے کو اٹھایا ہے، جبکہ بہت جلدی اس معاملے پر نظر ثانی ہوگی۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation