قبرستانوں کی چار دیواری، چرچ رجسٹریشن پر پابندی، اور بلدیاتی نظام میں اقلیتی نمائندگی



رحیم یار خان (نوائے مسیحی نیوز):ضلع رحیم یار خان میں مسیحی برادری کے نمائندہ رہنماؤں کی میٹنگ میں پنجاب بھر کے مسیحیوں کو درپیش سنگین مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں سماجی رہنما سلمان منسی، ممبر امن و میثاق کمیٹی الیاس روبن گل اور برادری کے دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔شرکاء نے کہا کہ قبرستانوں کی چار دیواری نہ ہونے سے بے حرمتی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ چرچ رجسٹریشن پر پابندی سے عبادت گاہوں کے انتظامی امور متاثر ہو رہے ہیں۔مزید کہا گیا کہ پاسٹرز کو نکاح کے سرکاری لائسنس جاری نہ کیے جانے سے مذہبی رہنماؤں کو قانونی مشکلات کا سامنا ہے، اور دیہاتی مسیحیوں کو ایسٹر و کرسمس کے موقع پر سرکاری امدادی چیکس فراہم نہیں کیے جا رہے۔اجلاس میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ حکومت بلدیاتی انتخابات میں اقلیتی امیدواروں کو جنرل کونسلر کی نشستوں پر براہِ راست الیکشن لڑنے کا موقع دے تاکہ برادری اپنے نمائندے خود ووٹ کے ذریعے منتخب کر سکے۔شرکاء نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر نامزدگی کا نظام اقلیتوں کی حقیقی نمائندگی کو محدود کر رہا ہے۔شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان تمام مسائل کا فوری حل نکالا جائے تاکہ مسیحی برادری پنجاب کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکے۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی