چیچہ وطنی میں مقامی بھٹہ پر مسیحی مزدوروں کے ساتھ ہونے والے واقعہ کی بھرپور مذمت ؛قیصر اقبال بھٹی

چیچہ وطنی میں مقامی بھٹہ پر مسیحی مزدوروں کے ساتھ ہونے والے واقعہ کی بھرپور مذمت ؛قیصر اقبال بھٹی
چیچہ وطنی میں مقامی بھٹہ پر مسیحی مزدوروں کے ساتھ ہونے والے واقعہ کی بھرپور مذمت ؛قیصر اقبال بھٹی

 قعلہ عباس (رپورٹ وسیم عباس) انہوں نے کہا کہ چیچہ وطنی کے مقامی بھٹہ خشت کے منشی ذوالفقار اور دیگر افراد نے بھٹہ پر مزدوری کرنے والے مسیحی مزدوروں اور خواتین کو شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ظلم کی انتہا کر دی ۔

مسیحی مزدوروں کا قصور یہ تھا کہ انہوں نے موصوف منشی سے اپنی مزدوری کا مطالبہ کیا تھا ۔


یہ بھی پڑھیں؛لطیف آباد میں منشیات فروش سعید عرف سہو کا پادری پر قاتلانہ حملہ

جس پر درندہ صفت منشی کو ناگوار گزرا تو اس نے مسیحی مزدوروں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا یہاں تک اس شخص نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا کہ عورتوں کو بھی مارا پیٹا اور ان کے کپڑے تک پھاڑ دیے ۔

ان لوگوں نے بعد ازاں پریس کلب چیچہ وطنی میں اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف احتجاج کیا ۔


یہ بھی پڑھیں؛پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کے تعصبانہ اشتہار پر چیئرمین نوائے مسیحی کا اظہار مذمت


اس واقع پر قیصر اقبال بھٹی نے صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان ، چیف جسٹس آف پاکستان اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ اس درنده صفت منشی کے خلاف مقدمہ درج کرتے اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور مسیحی مزدوروں کو انصاف دلایا جائے ورنہ ہم اسکے خلاف احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔



Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی