ملک کے مختلف شہروں سے امپلیمنٹیشن منارٹی رائٹس فورم کے کوآرڈینیٹرز مقرر کئے جانے کا فیصلہ |
نیشنل چرچز کونسل لاہور میں امپلیمینٹیشن منارٹی رائیٹس فورم پاکستان کے چیف کوآرڈینیٹر بوٹا امتیاز کی امپلیمینٹیشن منارٹی رائیٹس فورم پاکستان کے بانی و چیئرمین سیموئیل پیارا سے اہم ملاقات۔ اس موقع پر اب تک امپلیمینٹیشن منارٹی رائیٹس فورم کے پلیٹ فارم سے اقلیتی عوام کے آئینی و قانونی حقوق کے حصول کے لیے کی جانے والی عملی جدوجہد اور اس کے حوالے سے حاصل ہونے والے نتائج پر غور خوض کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں؛معروف مسیحی سماجی کارکن کے رابطہ آفس کا افتتاح، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
علاوہ ازیں اس موقع پر امپلیمینٹیشن منارٹی رائیٹس فورم پاکستان کی عملی جدوجہد کے بارے میں عوامی آگاہی سمیت ملک کے مختلف شہروں، گوٹھوں و گاؤں کی سطح پر کوآرڈینیٹرز کو نامزد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر بانی و چیئرمین سیموئیل پیارا نے بوٹا امتیاز سمیت حیدرآباد کے تمام ٹیم میمبرز کی کارکردگی کو سراہا اور ہمہ وقت اپنے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دھانی کرائی۔
اس موقع پر مرکزی آفس کے انچارج اظہر مسیح بھی موجود تھے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation