لطیف آباد میں منشیات فروش سعید عرف سہو کا پادری پر قاتلانہ حملہ

لطیف آباد میں منشیات فروش سعید عرف سہو کا پادری پر قاتلانہ حملہ

 مورخہ 14 ستمبر 2021 کو کرسچن کالونی امریکن کوارٹر لطیف آباد میں منشیات فروش و اقلیتی خواتین کو ہراساں کرنے کے متعدد واقعات میں ملوث سعید عرف سہو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کرسچن کالونی امریکن کوارٹر لطیف آباد میں ہلہ بول دیا اور عبادت کے بعد اپنے گھر سے باہر نکلتے ہی سعید عرف سہو نے پادری شکیل صوبہ مسیح پر قاتلانہ حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں پادری شکیل صوبہ کے سر پر شدید چوٹیں آئیں جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کر دیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں؛نہر سے ملی لاوارث لاش کی شناخت صلیب سے ہوئی

 انہی مظالم و زیادتیوں کے خلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں مورخہ 2021-9-15 کو حیدرآباد کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مسیحی مرد و خواتین نے ڈی آ ئی جی پولیس حیدرآباد کے آفس واقع شہباز بلڈنگ کے مین گیٹ کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر چوہدری یعقوب عزیز مسیح جنرل سیکریٹری پاکستان پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ ضلع حیدرآباد، پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کے میمبر بوٹا امتیاز، پاسٹر شکیل صوبہ کے بڑے بھائی جاوید مسیح اور افتخار مسیح مٹو پر مشتمل وفد نے ڈی آئی جی پولیس حیدرآباد کے پبلک ریلیشنز آفیسر جناب منور ڈیوڈ سے ملاقات کی اور انہیں پادری شکیل صوبہ پر ہونے والے قاتلانہ حملہ کے بعد حیدرآباد کے مسیحی عوام بالخصوص خواتین میں پائی جانے والی بے چینی و احساس عدم تحفظ کے بارے میں آگاہ کیا۔ 

 

یہ بھی پڑھیں؛پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کے تعصبانہ اشتہار پر چیئرمین نوائے مسیحی کا اظہار مذمت

 

جناب منور ڈیوڈ نے کہا کہ ڈی آئی جی پولیس حیدرآباد جناب شرجیل کھرل صاحب کے خصوصی احکامات پر پادری شکیل صوبہ کے بھتیجے شارون جون بھٹی کی مدعیت میں ایف آئی آر نمبر 21-170 درج ہو گئی ہے اور متعلقہ پولیس اسٹیشن حالی روڈ حیدرآباد کے ایس ایچ او کو جناب ڈی آئی جی پولیس حیدرآباد جناب شرجیل کھرل و ایس ایس پی حیدرآباد کی جانب سے بھی جواب دار سعید عرف سہو کی جلد گرفتاری کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ 

 

یہ بھی پڑھیں؛مائنز لیبر ویلفیئر کمیشن پنجاب کا سینٹری ورکرز آسامیاں اقلیتوں سے منسوب کر کے تعاصب کا مظاہرہ


اس موقع پر جناب منور ڈیوڈ نے وفد کے اراکین کو کرسچن کالونی امریکن کوارٹر لطیف آباد کے مسیحی عوام بالخصوص متاثرہ خاندان کو پولیس کی جانب سے انصاف کی فراہمی کی بھرپور یقین دہانی کرائی

 یہ بھی پڑھیں؛مسیحی نوجوان کی قابلیت مذہبی تعصب کی بھینٹ چڑھا دی گئی


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی