رحیم یار خان تھانہ اے ڈویژن میں تعینات مسیحی لیڈی سب انسپیکٹر ( Rose Marry ) نے خود کشی کرلی


لاہور (نوائے مسیحی)میری روز انتہائی قابل اور فرض شناس پولیس آفیسر تھی جو محکمہ کے ماتھے کا جھومر تھی، خاندانی ذرائع کے مطابق گھریلو ناچاقی پر خاتون سب انسپکٹر (میری روز) نے خودکشی کی۔

 مبینہ طور پر میری روز کا شوہر دلاور بھی لاہور پولیس میں انسپکٹر ہے۔


یہ بھی پڑھیں؛ہندو نوجوان کی اچانک خود کشی، بوڑے والدین کے لیے کئی سوال چھوڑ گئی


ابتدائی تفتیش میں واضح ہوا ہے کہ میان بیوی کا آپسی جھگڑا رہتا تھا جبکہ خودکشی کے دن بھی دونوں کا فون پر جھگڑا ہوا تو مجبورا (میری روز) نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

میری روز کی دو معصوم بیٹیاں ہیں۔اور نجانے بیچاری کو کیا مجبوری ہوئی ہوگئی جس پر اس خوبصورت شخصیت کی مالک مسیحی خاتون نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، خدا ان بیٹیوں کو برکت دیں۔

ضرور پڑھیں؛قمر بھٹی تشدد ویڈیو کا مرکزی صدر مینارٹی پی ٹی آئی نے نوٹس لے لیا۔


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم