قمر بھٹی تشدد ویڈیو کا مرکزی صدر مینارٹی پی ٹی آئی نے نوٹس لے لیا۔

لاہور (رپورٹ ؛کوآرڈینیٹر تریضہ پیٹر )قمر بھٹی ولد نذیر بھٹی بستی پنچایت کالونی کے ساتھ نازیبا حرکات اور تشدد کی جو ویڈیو وائرل ہوئی تھی اس کا محترمہ شنیلا روت مرکزی صدر مینارٹی پاکستان تحریک انصاف وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے نوٹس لیا اور اس کی نگرانی مینارٹی صدر بلوچستان مشرف رمضان کی لگائیں کہ اس کیس کی پیروی کریں۔

 

یہ بھی پڑھیں؛

مسیحی سینٹری ورکر کے ساتھ غیر اخلاقی تشدد کی ویڈیو ، یہ دراصل کون ہے؟

 

 اس کے ساتھ آپ نے پولیس کے اعلیٰ افسران سمیت اعلیٰ سیاسی قیادت کو اس واقعہ بارے آگاہ کیا جس پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بھی واقعہ کا نوٹس لیا اور ایف آئی ایف آئی آر درج ہو چکی ہے دو ملزمان گرفتار ہیں ۔


یہ بھی پڑھیں؛عمانوئیل مسیح کوٹرک کے نیچے کچل دیا گیا

 

محترمہ شنیلا روت صاحبہ نے کہا ہے کہ ایسے ظالم درندوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے میں ہمیشہ کی طرح اپنی مسیحی قوم کے ساتھ ہوں وزیراعظم عمران خان صاحب اقلیتوں کے لیے فکر مند ہیں کچھ شرپسند عناصر ان کے امیج کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں ہےں پر ہم انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے مجھے آپ مسیحی قوم کے ساتھ اور دعاؤں کی ضرورت ہے ۔

 

ضرور پڑھیں؛محنت اور جدوجہد ہی انسان کو اونچے مقام پر لے جاتی ہے؛ شنیلہ روت

 

 

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی