مینٹل ہسپتال میں چرچ پر قبضہ کا معاملہ ،محترمہ شنیلا روت نے مسلم مسیحی سٹاف میں صلح کرادی

مینٹل ہسپتال میں چرچ پر قبضہ کا معاملہ حل،محترمہ شنیلا روت نے مسلم مسیحی سٹاف میں صلح کرادی

چند روز پہلے مینٹل ہسپتال لاہور کے سٹاف کا آپس میں چرچ کی وجہ سے تنازعہ چل رہا تھا جس کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔
 

جس کا مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف ،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی شنیلا روت نے نوٹس لیا تھا

 

مینٹل ہسپتال میں چرچ پر قبضہ کا معاملہ حل،محترمہ شنیلا روت نے مسلم مسیحی سٹاف میں صلح کرادی
 

 آج محترمہ شنیلا روت نے ڈاکٹر نوشین حامد وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ہیلتھ ،فادر جیمز چنن، وسیم بھٹی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سینٹرل پنجاب کے ہمراہ مینٹل ہسپتال کا وزٹ کیا ۔

 

یہ بھی پڑھیں؛ترجمان میڈم شنیلا روت نے ان کی گاڑی کے ایکسیڈنٹ کے حوالے سے تفصیلات جاری کردیں

 

 ہسپتال کے الگ الگ گروپوں سے ملاقاتیں کیں انکے درپیش مسائل کو سنا اور انکے ایشوز کو سمجھا پھر مسلم ، مسیحی سٹاف کو ایک جگہ اکٹھا کیا گیا اور انکی آپس میں ایک دوسرے کے لیے غلط فہمیوں کو دور کیا گیا ۔


دونوں گروپس سے کہا گیا کہ ایک دوسرے کا احترام کریں اور صلح صفائی سے ایک دوسرے کے ساتھ ملکر اپنی ڈیوٹی کو سرانجام دیں جس پہ سب نے اتفاق کیا اور آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ ملکر رہنے کا عہد کیا۔

 

ضرور پڑھیں؛قمر بھٹی تشدد ویڈیو کا مرکزی صدر مینارٹی پی ٹی آئی نے نوٹس لے لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ہسپتال میں موجود چرچ کے ٹائم کو بھی بڑھا دیا گیا ہے تا کہ مسیحی سٹاف آرام سے اپنی عبادت کر سکے۔

 

مینٹل ہسپتال میں چرچ پر قبضہ کا معاملہ حل،محترمہ شنیلا روت نے مسلم مسیحی سٹاف میں صلح کرادی


اس موقع پر محترمہ شنیلا روت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزٹ کے دوران بہترین خوشگوار ماحول بنا جس سے میں امید کرتی ہوں کہ آج کے بعد یہاں کوئی ایسا واقعہ پیش نہیں آئے گا جس سے کسی کی دل آزاری ہو۔

 

 سب کی مشاورت سے آج مینٹل ہسپتال کے مسلم ، مسیحی سٹاف پر مشتمل ایک بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کی ہیڈ نرسنگ سپریڈنٹ خالدہ سلہری ہونگی جو سارے معاملات کو دیکھے گیں تا کہ ہسپتال میں کوئی دوبارہ سے ناخوشگوار واقعہ پیش آ نہ سکے ۔

 

مینٹل ہسپتال میں چرچ پر قبضہ کا معاملہ حل،محترمہ شنیلا روت نے مسلم مسیحی سٹاف میں صلح کرادی


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی