مسیحی ادارے نوجوانوں کو ملک و قوم کی ترقی کے لیے اہل بنانے میں کردار ادا کریں؛ چیئرمین پیام اقلیت



لاہور( شکیل انجم ساون سے )، نوجوانوں میں عدم برداشت، بے جانشے کااستعمال،بےراہ روی، اور سوشل میڈیاکے بے تحاشہ غلط استعمال نے مسیحی نوجوانوں کے مستقبل پرسوالیہ نشان کھڑاکردیاہے۔

یہ بھی پڑھیں؛بلوچستان کی تاریخ میں پہلا مسیحی زیارت کا ڈپٹی کمشنر تعینات

ان خیالات کااظہارچیئرمین پیام اقلیت پاکستان ندیم حمید سہوترا نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا. انہوں نے مزیدکہاکہ سیاسی سماجی اور مذہبی قیادت ان کے سامنے بے بس نظر آتی ہے۔


یہ بھی پڑھیں؛فخر مسیحی قوم ولیم جان ایف آئی اے میں سب انسپکٹر انوسٹی گیشن تعینات

 اب وقت ہے کہ پاکستان بھرمیں جتنے بھی مسیحی ادار ے ہیں وہ اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے ان نوجوانوں کے لیے ایسے اقدامات کریں جس سے یہ نوجوان ملک و قوم کی ترقی میں اپناکرداراداکرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں؛فخرِ مسیحی قوم شانزہ ماریہ سب انسپکٹر تعینات

 ا پنے اوپرظلم زیادتی سہنے والوں کی کمی نہیں. جوکہ سراسرغلط ہے. پیام اقلیت پاکستان ایسے اقدامات کررہی ہے جس سے نوجوان نسل میں احساس محرومی ختم ہوگااور وہ بڑھ چڑھ کراپنے لوگوں کی اور ملک وقوم کی خدمت کرسکیں گے۔.

ضرور پڑھیں؛نیئر مشتاق وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے تحت انٹرفیتھ کونسل فار یوتھ افئیر کے کوآرڈینیٹر مقرر

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی