خواتین کو جرائم پیشہ افراد سے بچاؤ کےلیے آگہی اور شعور دینا وقت کی اہم ضرورت ہے.“ روبن پطرسں

کراچی (ایازمورس) کرسیچن سٹوڈنٹس نیٹ ورک پاکستان اور ایرن ایچ آر ٹریننگ اینڈ کنسلٹنسی کے اشتراک سے خواتین کےلیے سابئر کرائم اور سیکیورٹی اورڈیجیٹل میڈیا پر سیفٹی کے حوالے سے ایک روزہ پروگرام ہولی ٹرینٹی کیھتڈرل صدر کراچی کے ہال میں منعقد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں؛معاشرے میں بہتر مقام حاصل کرنے کے لیے تعلیم وتربیت انتہائی اہم ہے، ایازمورس

پروگرام میں جنسی ہراسانی سے بچاﺅ، سائبر بلنگ ،ہیکرز اور بلیک میلرز سے بچاؤ کے حوالے سے شرکا کو آگاہی دی گئی۔
رابن پطرس(سیفٹی اینڈ سیکیورٹی پروفیشنل، ایسوسی ایٹ ممبر سی پی ایل سی) نے ملٹی میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے خواتین کو سیفٹی ٹولز، احیتاطی تدابیر اور اس ضمن میں متعلقہ قوانین اور کام کرنے والے اداروں کے بارے میں آگاہی دی۔
نورین جمال(ایسوسی ایٹ ممبر سی پی ایل سی، ایکیٹوسٹ) نے ایسے جرائم پیشہ افراد کے طریقہ واردات اور لڑکیوں کو مختلف طریقوں سے اپنے جال میںپھنسانے والے گروہ کے عزائم و مقاصد سے روشناس کروایا۔

ضرور پڑھیں؛سینٹ پیٹرکس کالج میں فنانشل سپورٹ پروگرام کی کامیابی پر پروقار تقریب کا انعقاد

پروگرام کے اختتام پرشرکاء نے پروگرام میں حاصل ہونے والی معلومات کو بہت مفید اور کارآمد قرار دیا اور اس قسم کے پروگراموں کوسکولوں، کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر منعقد کرنے کی اپیل کی۔


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی