کیتھولک چرچ اور سینٹ مارٹن سکول جھنگ کی طرف سے بشپ اندریاس رحمت کی تقرری کی سالگرہ

 5


اکتوبر 2022 کو، کیتھولک چرچ جھنگ اور سینٹ مارٹن سکول کرسچن کالونی جھنگ نے فیصل آباد کے بشپ آف کیتھولک ڈائیوسیز ڈاکٹر بشپ اندریاس رحمت کی تقرری کی 30 ویں سالگرہ منائی۔ عزت مآب ڈاکٹر بشپ  اندریاس رحمت بشپ آف کیتھولک ڈایوس فیصل آباد نے جھنگ کی کمیونٹی  کے ساتھ مل کر پاک ماس کی عبادت کرائی۔ لوگوں نے پھولوں کے ہار پہن کر ان کا استقبال کیا اور سینٹ مارٹن سکول کے طلباء کی جانب سے مختلف پروگرام پیش کئے گئے۔

عزت مآب نے سکول کے طلباء اور جھنگ کی مسیحی برادری کے روشن مستقبل کے لئے دعا کی، انہوں نے سکول کے پرنسپل سروش فرینک اور ٹیم کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ .

ریورنڈ فادر یوسف جارج اور بابو عمران نے بھی ڈاکٹر بشپ اندریاس رحمت کے ساتھ تقریب میں شرکت کی۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی