لاہور(رپورٹ؛ شکیل انجم ساون) سیم الفونس گل چیف ایگزیکٹو 360dٹریولز اینڈ ٹوورز اور ممبر lcci نے اپنے دفتر میں سلیم شاکر کنوینر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سالگرہ کی تقریب اور پر تکلف لنچ کا اہتمام کیا۔
جس میں میاں سہیل ستار سی ای او الآرج مین پاور بیورو اور پاسٹر یونس صادق چیرمین پنجاب یو جی اے چرچ کونسل بھی شامل تھے ۔ یاد رہے سیم الفونس گل تھری سکسٹی ڈی ٹریولز کے چیف ایگزیکٹو کے طور پر بیرون ملک میاب وزٹ کے لیے جانے جاتے ہیں جبکہ مسیحی مذہبی زیارتی ٹوررز کے لیے بھی ان کی ٹریول ایجنسی کی خدمات قابل اعتماد اور سہولیات سے بھرپور سمجھی جاتی ہیں۔
جبکہ سلیم شاکر مسلم لیگ ن اقلیتی ونگ کے اہم راہنما ہیں اور حال ہی میں لاہور چیمبر آف کامرس کے کنوینر بنے ہیں ۔ انہیں بطور سیاسی و سماجی شخصیت جانا جاتا ہےھ۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation