مسیحی یکجہتی کے فروغ کے لیے ہم سب ایک ہیں ، ہمارا مشن سیاسی اور چرچ لیڈرشپ کو قومی ایشوز کے حل کے لیے ایک آواز ہے ، مسیحی برادری قومی سطح پر ملکی ترقی میں کلیدی کردا ادا کررہی ہے ، اکیلے نہیں اکٹھے مل کر ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار سینیٹر کامران مائیکل نے
قومی مسیحی ہم آہنگی سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی
مسیحی ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے ، ہم آہنگی و یکجہتی کی بدولت ہی مسیحی برادری کے
اجتماعی مسائل حل کیے جا سکتے ہیں ۔
اس موقع پر راولپنڈی اسلام آباد کے پاسٹر حضرات ، مناد
صاحبان ، سرکاری افسران اورمسیحی بزنس مین سیمینار میں شریک تھے جن میں سرفراز
فرانسس ، بابو ساجد امین کھوکھر ، کامران بشیر اسکوارڈن لیڈر ائیر فورس ،شہزاد
سہوترا سابق امیدوار ایم این اے ، پادری شاہد رضا سیکرٹری ٹی ایم اے راولپنڈی ،
دانش جبران ، ڈاکٹر روبن ، ثاقب گل ، پاسٹر ناصر خان ، پاسٹر ایزک، پاسٹر منیر ، میجر
آصف ، پاسٹر سالک فرانسس ، پاسٹر ذکی ، پاسٹر ڈاکٹر نیم ، پاسٹر نیبیل ، پاسٹر
اعجاز قیصر ، بشارت غوری ، ڈاکٹر اعجاز ، آصف مسیح ، خالد ٹھیکیدار ، رابرٹ مسیح ، شوکت مسیح ، ڈاکٹر شہزاد غوری ، سلیم مسیح
، بابر مسیح ، ندیم مسیح ، سرور مسیح ، بابو کامران ، کاشف رانجھا ،ذاہد گل سمیت دیگر
شریک تھے ۔
سینیٹر کامران مائیکل نے کہا کہ وہ قومی مسیحی آہنگی کے فروغ کے لیے پاکستان بھر
کے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں سے مل رہے ہیں
، مسیحی برادری اپنے مسائل کے حل کے لیے پہلے بھی متحد تھی اور اب بھی اتحاد و یگانگت
کا ثبوت دے گی ۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation