”روحانی ترقی مسلسل جاری رہنے والا سفر ہے.“ ایازمورس
لاہور(ماسٹر نیوز)روزمرہ زندگی میں روحانی زندگی کی نشوونما کےلٸے مسلسل جدوجہد کرنے کی ضرورت ہوتی ہے.
ہم اکثر روحانی زندگی میں رہنماٸی کےلٸے توجہ نہیں دیتے ہیں. اپنی بلاہٹ کے مطابق اپنی زندگی بسر کرنا ہمارا سب سے بڑا امتحان ہوتا ہے.
ان خیالات کا اظہار ٹرینر اور اسپیکر ایازمورس نے ریجینا پیسیس کانونٹ، ایم۔ ایم عالم گلبرگ 111، لاہور میں ”روحانی ترقی“ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوۓ کیا.
واضح رہے کہ ڈومینیکن ڈیلیگیشن اور فارمیشن ہاؤس آف اسٹڈی ہے جہاں کے 5 جونیئر زیر تربیت ہیں، جو مختلف یونیورسٹیوں سے بی ایس آنر ایجوکیشن اور اردو کر رہی ہیں اور ایک سسٹر آئی ٹی میں ماسٹر کرنے کے بعد پڑھا رہی ہے.
سیشن کے اختتام پر سسٹر نجمہ مارتھا اوپی (مسٹیسر آف جوٸنیر سسٹرز) نے ایازمورس کا خصوصی شکریہ ادا کیا.
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation