ان خیالات کا اظہار سینیٹر کامران مائیکل نے
قومی مسیحی ہم آہنگی سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی
مسیحی ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے ، ہم آہنگی و یکجہتی کی بدولت ہی مسیحی برادری کے
اجتماعی مسائل حل کیے جا سکتے ہیں ۔
اس موقع پر راولپنڈی اسلام آباد کے پاسٹر حضرات ، مناد
صاحبان ، سرکاری افسران اورمسیحی بزنس مین سیمینار میں شریک تھے جن میں سرفراز
فرانسس ، بابو ساجد امین کھوکھر ، کامران بشیر اسکوارڈن لیڈر ائیر فورس ،شہزاد
سہوترا سابق امیدوار ایم این اے ، پادری شاہد رضا سیکرٹری ٹی ایم اے راولپنڈی ،
دانش جبران ، ڈاکٹر روبن ، ثاقب گل ، پاسٹر ناصر خان ، پاسٹر ایزک، پاسٹر منیر ، میجر
آصف ، پاسٹر سالک فرانسس ، پاسٹر ذکی ، پاسٹر ڈاکٹر نیم ، پاسٹر نیبیل ، پاسٹر
اعجاز قیصر ، بشارت غوری ، ڈاکٹر اعجاز ، آصف مسیح ، خالد ٹھیکیدار ، رابرٹ مسیح ، شوکت مسیح ، ڈاکٹر شہزاد غوری ، سلیم مسیح
، بابر مسیح ، ندیم مسیح ، سرور مسیح ، بابو کامران ، کاشف رانجھا ،ذاہد گل سمیت دیگر
شریک تھے ۔
سینیٹر کامران مائیکل نے کہا کہ وہ قومی مسیحی آہنگی کے فروغ کے لیے پاکستان بھر
کے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں سے مل رہے ہیں
، مسیحی برادری اپنے مسائل کے حل کے لیے پہلے بھی متحد تھی اور اب بھی اتحاد و یگانگت
کا ثبوت دے گی ۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation