ہولی فیملی ہسپتال میں خون پینے والی ڈآکٹر کی خبر کی حقیقت سامنے آگئ۔
ایک انگریزی اخبار میں چھپنے کے بعد جب یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو میڈیا نے اس ڈاکٹر کے گھر کا رخُ کیا جن کے بارے میں یہ جھوٹی اور من گھڑت خبر لگی تھی ۔ اس خبر کے خود اس صحافی نے بھی تردید کردی ہے جس نے یہ خبر لگوائی تھی۔
اس موقع پر میڈیا اور وی لاگرز نے دیکھا کے ان کے گھر کے تمام افراد اس جھوٹی خبر کے باعث کس قدر ذہنی اذیت اور بے یقینی کا شکار ہیں۔ ان کے گھر میں گزشتہ تین روز سے کسی نے ٹھیک سے کھانا نہیں کھایا۔
متاثرہ ڈاکٹر نے کہا کہ اس خبر کی تردید کے باوجود یہ خبر وائرل ہورہی ہے جو میرے اور میری فیملی کے لیے ذہنی اذیت اور معاشرتی زندگی میں مشکلات کا باعث ہے۔
سوشل میڈیا کی غیر ذمہ داری نے ایک ڈاکٹر کی عمر بھر کی محنت اور خاندان کی زندگی تباہ کردی۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation