عورت فاؤنڈیشن کے زیر انتظام خواتین کی سیاسی شمولیت شناختی کارڈ و ووٹ کا اندراج کے موضوع پر سیمینار

عورت فاؤنڈیشن کے زیر انتظام خواتین کی سیاسی شمولیت شناختی کارڈ و ووٹ کا اندراج کے موضوع پر سیمینار

اوکاڑہ (اصغر رحمت ڈویژنل کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی نیوز اوکاڑہ ساہیوال )تفصیلات کے مطابق فاؤنڈیشن کے زیر انتظام خواتین کی سیاست میں شمولیت شناختی کارڈ کا اندراج اور ووٹ کے اندراج کی اہمیت پر سیمینار کا انعقاد 


یہ بھی پڑھیں؛چیئرمین نوائے مسیحی شکیل انجم ساون کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن پر خصوصی پروگرام


جس میں سابقہ کونسلرز و دیگر خواتین۔صحافی و سماجی شخصیت اصغر رحمت۔سابقہ ممبر ضلع کونسل اوکاڑہ یعقوب سہوترا اور نوجوانوں نے شرکت کی جس میں شرکائ نے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی سیاست میں شمولیت وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ ملک پاکستان کی کل آبادی کا نصف حصہ خواتین پر مشتمل ہے ہمیں اب اس شعور کو اجاگر کرنا ہوگا کے خواتین اپنے شناختی کارڈ کا اندراج اور ووٹ کا اندراج ضرور کروائیں تاکہ وہ سیاست اور دیگر سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے آخر میں انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اقلیتی خواتین سیٹوں کو 5 فیصد کوٹہ کی بنیاد پر ایڈجسٹ کیا جائے۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی