چیئرمین نوائے مسیحی و کوآرڈینیٹر بیٹی بچاﺅ تحریک ،انسٹرکٹر سینٹ مارٹن کمپیوٹراکیڈمی، شکیل انجم ساون کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن پر خصوصی پروگرام

چیئرمین نوائے مسیحی و کوآرڈینیٹر بیٹی بچاﺅ تحریک ،انسٹرکٹر سینٹ مارٹن کمپیوٹراکیڈمی، شکیل انجم ساون کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن پر خصوصی پروگرام
 چیئرمین نوائے مسیحی و کوآرڈینیٹر بیٹی بچاﺅ تحریک ،انسٹرکٹر سینٹ مارٹن کمپیوٹراکیڈمی، شکیل انجم ساون کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن پر خصوصی پروگرام



بھمبر آزاد کشمیر(نوائے مسیحی نیوز) چیئرمین نوائے مسیحی اور کوآرڈینیٹر بیٹی بچاﺅ تحریک شکیل انجم ساون کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں؛آزاد کشمیر میں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس ڈے پر جبری تبدیلی مذہب و شادیوں کے خلاف اقلیتوں کا احتجاج

پروگرام میں مقامی کمیونٹی کی خواتین نے شرکت کی۔ اس موقع پر خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے خواتین کو روشناس کیا گیا اور اس کی اہمیت سے بہرہ ور کیا گیا۔ 


یہ بھی پڑھیں؛جبری تبدیلی مذہب، وزارت مذہبی امور اور لاہور ہائیکورٹ - شکیل انجم ساون



اس موقع پر شکیل انجم ساون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد خواتین کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور ان پر تشدد کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ 


انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت اور فیملی کے ماحول کو ترتیب دینے میں خواتین کا کردار کلیدی ہوتا ہے۔ خواتین اگر اپنا کردار ذمہ داری سے ادا کریں تو ان کی فیملی معاشرے میں اعلیٰ مقام تک پہنچتی ہے اور یہی میں اپنی کمیونٹی کی خواتین سے امید کرتا ہوں۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کو تعلیم و ترقی کے مساوی حقوق حاصل ہیں۔ امریکہ سے سماجی ورکر تنویر گلزار کے تعاون سے قائم کردہ سینٹ مارٹن کمپیوٹر اکیڈمی میں تیس فیصد ایڈمشن صرف فی میلز کے لیے مختص ہیں جس میں وہ کمپیوٹر کورسز کے یکساں مواقع حاصل کرتی ہیں۔


اسی طرح برطانیہ سے سماجی ورکر دل نواز ہمیشہ سٹیشنری، تعلیم اور فللاحی کاموں کے لیے لڑکیوں کو نمایاں اہمیت دینے پر زور دیتےہیں۔

 

مزید پڑھیں؛دُعا ہے نیا سال وباﺅں سے نجات، عالمی تنازعات کے حل کا سال ہو، چیئرمین نوائے مسیحی



انہوں نے نوائے مسیحی ٹیم میں کام کرنے والی خواتین روبینہ کھوکھر، حنا نیلسن، مس شبانہ، وردہ انجم ، سائرہ بشارت کو خراج تحسین پیش کیا اور تمام خواتین کو نوائے مسیحی اور بیٹی بچاﺅ تحریک کی طرف سے اس دن کی مبارکباد دی۔ 

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی