فیصل آبا د ( نوائے مسیحی نیوز ) چیئرمین بیٹی بچاﺅ تحریک نعیم یعقوب گل نے فادر رشید عاصی ،شازیہ جارج ،مسز شبانہ ،ڈاکٹر دل نواز تیجہ کے ہمراہ پر یس کلب پر یس کانفرنس کر تے ہوئے مسیحی بچیوں کی محض شادی کے لیے تبدیلی جبر ی مذہب کے خلاف قانون بنانے اور شادی کے لیے کم ازکم عمر 18سال مقرر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ مسیحی ملازمین کا بیٹی بچاؤ تحریک میں شمولیت کا اعلان
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اسلام آبا د ہا ئی کورٹ کے فیصلے کے مطابق کم عمری کی شادی کے قانون میں ترمیم کر کے شادی کی قانونی عمر کم از کم 18سال مقرر کر یں اور نکاح اور نکاح کی رجسٹریشن کو شنا ختی کارڈ مشروط کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں؛جبری شادیوں اورکم سن بچیوں سے زیادتیوں کے خلاف بیٹی بچاﺅ تحریک میدان میں
انہوں مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والی کم عمر بچیوں کے محض شادی کے لیے تبدیلی مذہب جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے قانون سازی کا مطالبہ اور گھر یلو تشدد کے قانون پر عمل درآمد یقینی بنانے کی د وہائی دی۔
نعیم یعقوب گل نے کہا پنجاب کمیشن برائے حقوق نسواں کے ممبران کے تعین کرنے کا طریقہ کار مکمل کر کے ادارے کو فعال کیا جائے۔
انہوں نے یہ مطالبات خواتین کے عالمی دن کے موقع پر بیٹی بچاﺅ تحریک کے زیر اہتمام منعقدہ پر یس کانفرنس میں پیش کئے ۔
ایگز یکٹو ڈائر یکٹر عوام پاکستان شازیہ جارج نے خواتین کے حقوق کے حوالے سے قانون سازی پر عمل درآمد اور اس حوالے سے عوامی شعور بیدار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ضرور پڑھیں؛بیٹی بچاؤ تحریک کی دستخطی مہم کا آغاز کر دیا گیا
انہوں نے دفتر اور گھر وں میں کام کرنے والی خواتین تحفظ پر چیک اینڈ بیلنس پیداکرنے کا مطالبہ کیا انہوں خواتین سے متعلق ریاستی اداروں انسانی حقوق کی تنظیموں کے وسائل میں اضافے کے لیے بھی آواز بلند کی۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation