فرسٹ اپاسٹالک تھیولاجیکل سیمنری کا پہلا کانووکیشن بانی و پرنسپل پاسٹرڈاکٹر مرقس شریف کی سربراہی میں منعقد ہوا

 

فرسٹ اپاسٹالک تھیولاجیکل سیمنری کا پہلا کانووکیشن بانی و پرنسپل پاسٹرڈاکٹر مرقس شریف کی سربراہی میں منعقد ہوا


فرسٹ اپاسٹالک تھیولاجیکل سیمنری کا پہلا کانووکیشن بانی و پرنسپل پاسٹرڈاکٹر مرقس شریف کی سربراہی میں شاندار طریقہ سے منعقد ہوا جس میں مذہبی رہنماؤں کے علاوہ سماجی سیاسی قائدین نے بھی شرکت کی۔ 

گریجویٹ ہونے والوں کو جلوس کی شکل میں گل پاشی کے ساتھ پنڈال میں لایا گیا کوائر نے زبور گیت گائے خدا کے کلام کی منادی پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر ریورنڈ ڈاکٹر زکریاہ قمر نے سرانجام دی گریجویٹس کو ڈپلومہ اور ریورنڈ ڈاکٹر آشر سلامت کھوکھر کو ان کی مذہبی خدمات پر ٫٫ڈاکٹر مرقس شریف،، اور پاسٹر مبارک خان کو بشپ شریف گلایوارڈ دیا گیا ایم پی اے طارق مسیح گل پاکستان مسیحا ملت پارٹی کے سربراہ اسلم پرویز سہوترا پاکستان مسیحی اتحاد کے سربراہ عمانوئیل اطہر جولیس پی ٹی آئی رہنما چوہدری عابد سید گل چیئرمین ایم اہ سی سجاد لیاقت کھوکھر ممبر ضلعی بیت المال جرنلسٹ شہباز آشر پڈھیار ریورنڈ ڈاکٹر فیاض انور پروفیسر شاید صدیق گل پاسٹر اکرم نذیر پاسٹر فیاض ناہرا پاسٹر تنصر سلطان پاسٹر امین یعقوب پاسٹر شمشاد مسیح پاسٹر ولیم جان پاسٹر جارج داؤد پاسٹر جاوید گل مسزیاسمین مرقس پاسٹر وکٹر منور کھوکھر پاسٹر شہزاد عظیم سندھو پرستارہ کائنات مرقس شہزاد ڈاکٹر رضیہ جاوید مبشر جاوید غوری سسٹر آسترمرقس آفتاب گل نے شرکت و خیالات کا اظہارِکیا۔

پاسٹرڈاکٹر مرقس نے اپنے خطاب میں کہا کہ خدا کے کلام پر عمل کر کے ہی خدا کو خوش اور آس کی قربت کو حاصل کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ فرسٹ اپاسٹالک تھیولاجیکل سیمنری میں عبرانی یونانی لاطینی پڑھانے کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے تاکہ مذہبی رہنما اور لوگ کتاب مقدس کی اصل زبان سے واقفیت رکھ سکیں۔ اس موقع پاسٹرڈاکٹر مرقس شریف کی سینتالیسویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ان کی عمر کی درازی صحت سلامتی کی دعا کی گئی

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی