جبری شادیوں اورکم سن بچیوں سے زیادتیوں کے خلاف بیٹی بچاﺅ تحریک میدان میں

جبری شادیوں اورکم سن بچیوں سے زیادتیوں کے خلاف بیٹی بچاﺅ تحریک میدان میں

فیصل آباد: جبری شادیوں اورکم سن بچیوں سے زیادتیوں کے خلاف بیٹی بچاﺅ تحریک میدان میں آگئی ۔

بیٹی بچاو تحریک ڈسٹرکٹ فیصل آباد کے زیر اہتمام فیصل آباد ڈسٹرکٹ کی تمام تحصیل اور ٹاو¿ن کے کوآرڈینیٹرز اور ممبران کی میٹنگ زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر یوسف عدنان بمقام کرسیچن ٹاون فیصل آباد منعقد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں؛کراچی عیسیٰ نگری میں 6سالہ مسیحی بچی سے زیادتی، مکینوں کا احتجاج

 

بانی تحریک و چیئرمین نعیم گل اور پرویز بھٹی کوآرڈینیٹر سنٹرل پنجاب نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

 میٹنگ میں تحریک کی اب تک کی صورت حال، آیندہ کا لائحہ عمل ، تحریک کو مضبوط کرنے کے لئے تنظیم سازی اور مختلف امور کو زیر بحث لایا گیا۔

یاد رہے اس تحریک کے بانی نعیم یعقوب گل ہیں جو ایک متحریک سماجی و سیاسی شخصیت ہیں اور بیٹی بچاﺅ تحریک سے خواتین، نوجوان لڑکیوں اور بچیوں کے تحفظ کے لیے کوشاں ہیں۔



Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی