دُعا ہے نیا سال وباﺅں سے نجات، عالمی تنازعات کے حل کا سال ہو، چیئرمین نوائے مسیحی

 


بھمبر آزاد کشمیر(نوائے مسیحی) دُعا ہے نیا سال وباﺅں سے نجات، عالمی تنازعات کے حل کا سال ہو۔ یہ بات بانی و چیئرمین نوائے مسیحی جناب شکیل انجم ساون نے نئے سال کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کہی۔

یہ بھی پڑھیں؛دنیا بھر کی طرح ضلع بھمبر کے بے داغِ مریم کیتھولک چرچ کے زیر اہتمام کرسمس بھرپور طریقے سے منایا گیا

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس کورونا وباءنے پوری دنیا کو ناصرف ہلا کر رکھ دیا بلکہ ہمیں بطور انسان یہ سمھنے پر مجبور کیا کہ انسانیت کو ایٹم بم، ایٹمی ہتھیاروں اور جنگی سازوسامان کی بجائے طب کی بہترین سہولیات کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں؛نام کی مماثلت کے باعث کریک ڈاﺅن آن سوشل میڈیا پیج سے تعلق نہ جوڑا جائے; شکیل انجم ساون

ان کا کہنا تھا کہ میری دعا ہے کہ نئے سال میں کورونا وباءسے نجات کے لیے ویکسین موثر ثابت ہو اور دنیا بھر میں معمولات زندگی اپنے معمول پر آسکیں۔


انہوں نے پاکستانی مسیحیوں کے سب سے بڑے ویب پورٹل نوائے مسیحی کے تمام ٹیم ممبران کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی