مسیحی بیٹی روبیکا شہباز اسسٹنٹ کمشنر کی ذمہ داریاں کہاں اور کتنی دیر نبھا پائے گی؟ |
یہ بھی پڑھیں؛پیام اقلیت کے زیر اہتمام مسیحی بچوں میں تقریری مقابلہ جیتنے والوں کو کیاقیمتی انعامات ملے جانئے۔۔!
اسلام آباد؛ لفٹ اسلام آباد کے روڈ سکول پراجیکٹ لوہی بھیر کی کلاس پنجم کی دس سالہ طالبہ روبیکا شہباز مورخہ پانچ جنوری بروز بدھ دن بارہ بجے سے ایک گھنٹہ کیلئے اعزازی اسسٹنٹ کمشنر کی ذمہ داریاں نبھائیں گی۔
وہ اس دوران وفاقی دارالحکومت کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کرینگی اور قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ دار افراد کو موقع پر جرمانے بھی کرینگی۔
یہ بھی پڑھیں؛بلوچستان کی تاریخ میں پہلا مسیحی زیارت کا ڈپٹی کمشنر تعینات
خیال رہے کہ روبیکا شہباز کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھتی ہیں اور لفٹ اسلام آباد کے روڈ سکول پراجیکٹ لوہی بھیر اسلام آباد میں کلاس پنجم کی طالبہ ہیں جنہوں نے بڑے ہوکر سی ایس ایس پی افسر بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے انہیں ایک گھنٹے کیلئے اعزازی اسسٹنٹ کمشنر بنانے کے احکامات صادر کئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛فخرِ مسیحی قوم شانزہ ماریہ سب انسپکٹر تعینات
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation