بہرانی لا ایسوسی ایٹس حیدرآباد کے سربراہ تیمور حسین بہرانی ایڈووکیٹ ہائی کورٹآف سندھ کی قیادت میں جونئیر ایسوسی ایٹس سید محمود شاہ، زوہیب حسن بریرو و وقار علی زور پر مشتمل وفد نے سینٹ جوزف کالونی یونٹ نمبر 10 لطیف آباد حیدرآباد میں قائم کیے گئے
سماجی رابطہ دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفد کے سربراہ تیمور حسین بہرانی ایڈووکیٹ نے بوٹا امتیاز کو آفس کے قیام پر دلی مبارکباد پیش کی اور مستحق و غریب لوگوں کو مفت قانونی مشاورت فراہم کرنے کے حوالے سے اپنی خدمات پیش کرنے اور مستقبل میں انسانی حقوق کے فروغ کے لیے باہم مل کر کام کرنے کا یقین دلایا۔
یہ بھی پڑھیں؛پیام اقلیت کے زیر اہتمام مسیحی بچوں میں تقریری مقابلہ جیتنے والوں کو کیاقیمتی انعامات ملے جانئے۔۔!
نمائندہ وفد نے نئے سماجی رابطہ دفتر کے قیام کی خوشی میں کیک بھی کاٹا۔ اس موقع پر خالد مسیح گل و شارون جون بھٹی بھی موجود تھے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation