مسیحی قوم کے لیے بہت بڑی خبر ایڈورڈ کالج کے حوالے سےجس کا سب کو انتظار تھا |
مسیحی قوم کے لیے بہت بڑی خبر ایڈورڈ کالج کے حوالے سےجس کا سب کو انتظار تھا۔
مسیحی ممبر قومی اسمبلی شنیلہ روت کے مطابق ایڈورڈ کالج پشاور کا پرنسپل ڈاکٹر شارون حنوک کو تعینات کردیا گیا۔
اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر میڈم شنیلہ روت نے لکھا ہے کہ ”ہم خدا کی تعریف اور شکر ادا کرتے ہیں کہ ایڈورڈز کالج کا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان اپنے وعدے پر قائم رہے۔ ڈاکٹر شارون ہنوک کو گورنر کے پی اور بشپ ہمفری اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سربراہی میں نیا پرنسپل مقرر کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ایڈورڈ کالج کے اختیارات کے حوالے سے مسیحی قوم میں بڑے تحفظات پائے جاتے ہیں اور مندرجہ بالا مقصد کے لیے مسیحی کمیونٹی نے بڑی جدوجہد کی ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation