دوسری طرف یہ کسی بھی حکومت کے لئے ایک ایسا چیلنج ہے، جسکے لئے ایک جامع پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا اور اس حوالے سے پنجاب حکومت اپنی ذمہ داری سے بخوبی آگا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛مسیحی آبادی یوحنا آباد کو ماڈل سٹی بنانے پر تیزی سے کام جاری ہے؛ اعجاز عالم آگسٹین
انہوں نے کہاکہ ہمارے نوجوانوں کو سازگار ماحول فراہم کرناحکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور حالیہ بجٹ میں تعلیم اور روزگار وغیرہ کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے نمایاں فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛منسٹر اعجاز عالم کو روایتی "پرنا" اور مٹھائی پیش کی گئی
ان خیالات کا اظہار آج صوبائی وزیر نے مسیحی نوجوانوں کے بہترین مستقبل کے حوالے سے منعقدہ ایریٹ لیڈر شپ مشاورتی سیشن 2021سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سیشن کا انعقاد محکمہ انسانی حقوق نے پاک مشن سوسائٹی کے باہمی اشتراک سے لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں کیا۔
یہ بھی پڑھیں؛منسٹر اعجاز عالم اور مہندر پال سنگھ کی ثمر ناظر کے والد کی وفات پر تعزیت کے لیے آمد
سیشن سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اعجاز عالم نے کہاکہ پنجاب حکومت کی جانب سے نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لئے بے شمار اقدامات کیئے گئے ہیں جبکہ 55,000سے زائدمسیحی نوجوانوں کو ٹیکنیکل کورسز کروائے جا چکے ہیں تاکہ وہ بھی پاکستان کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہماری تمام تر توجہ نوجوانوں کے مستقبل کو روشن بنانے کی جانب مرکوز ہے جبکہ مذہبی اقلیتی نوجوانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛پی ٹی آئی منارٹی ونگ کے اہم راہنما کے والد انتقال فرما گئے۔
صوبائی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مذہبی اقلیتی نوجوانوں کے لیے اعلیٰ سطحی تعلیمی اداروں میں دو فیصد کا کوٹہ لائے ہیں جبکہ ماضی میں مذہبی اقلیتوں کی سیٹیں ضائع ہوجاتی تھیں تاہم پنجاب حکومت نے کیری فارورڈ کی پالیسی کو اپنا تے ہوئے تمام سیٹیں مذہبی اقلیتوں کے لیے مختص کروالی ہیں تاکہ کوٹہ مکمل کیا جا سکے
جبکہ بہت جلد مسیحی آسامیوں کے حوالے سے ایک ریکارڈ اشتہار آنیوالا ہے،جس میں 19ہزار سے زائد آسامیوں کا اعلان کیا جائیگا۔
سیشن سے دیگر مقررین نے بھی مختصر خطابات کیئے اور مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ بارے تحریک انصاف کی حکومت کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ نوجوانوں پر مشتمل مشاورتی پینل کا اہتمام بھی کیا گیا۔
مزید پڑھیں؛وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر بھرپور یقین ہے، وہ پاکستان کی امید ہیں؛ اعجاز عالم آگسٹین
سیشن کے اختتام پر صوبائی وزیر اعجاز عالم نے نوجوانوں میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation