وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر بھرپور یقین ہے، وہ پاکستان کی امید ہیں۔
یہ بات صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق،اقلیتی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی اعجاز عالم آگسٹین نے کہی۔
پنجاب کے صوبائی وزیر نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہمیں وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر بھرپور یقین ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کی امید ہیں۔
صوبائی وزیر نے مزید لکھا کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان مشکلات سے نکل کر دنیا کے افق پر روشن ستارے کی طرح جگمائے گا۔
اس کے برعکس عام عوام جو مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں وہ اب حکومتی کارکردگی سے نالاں ہیں۔
غریب عوام اپنی روز مرہ ضروریات کے لیے پریشان ہے۔ جبکہ گزشتہ روز خطاب میں وزیر اعظم نے عوامی مشکلات کا اعتراف بھی کیا۔
حکومتی سطح پر موجودہ مہنگائی کو عالمی سطح پر مہنگائی سے جوڑا جارہے ہے اور اُمید ظاہر کی جارہی ہے کہ جلد حالات بہتر ہوں گے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation