بھمبر (نوائے مسیحی ) کمیونٹی ویلفئیر سنٹر انیشیٹیوبھمبر کی طرف سے جشن آزادی پاکستان کے موقع پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ پروگرام میں کوچنگ سنٹر کے بچوں نے ملی نغموں پر مختلف ٹیبلو اور خاکے پرفارم کئے جن میں اپنے وطن سے محبت اور عقیدت کا اظہار کیا گیا۔
اس موقع پر کوچنگ سنٹر کی ٹیچروردہ انجم کی طرف سے بچوں کو بھرپور تیاری کروائی گئی اور انہوں نے اپنی پرفارمنس سے پروگرام کے شرکاءکو خوب محظوظ کیا۔
یہ بھی پڑھیں؛پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کے تعصبانہ اشتہار پر چیئرمین نوائے مسیحی کا اظہار مذمت
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈبلیو سی انیشیٹیو کے بانی شکیل انجم ساون نے تحریک آزادی میں قائد اعظم اور مسلمان بھائیوں کے شانہ بشانہ جدوجہد کرنے والے مسیحی راہنماﺅں کے کردار پر روشنی ڈالی ۔
انہوں نے قیام پاکستان کے بعد ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے بھی اقلیتی راہنماﺅں اور مسیحی اداروں کی خدمات پر روشنی ڈالی۔شکیل انجم ساون نے کہا کہ جدوجہد آزادی کشمیر میں بھی مسیحی اپنے بھائیوں کے ساتھ ہیں اور جہاں ہماری ضرورت ہوئی کشمیر کی آزاد کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
اس موقع پر پروگرام میں برطانیہ سے آن لائن شرکت کرنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ سماجی ورکر دل نواز نے بچوں کی پرفارمنس اور سی ڈبلیو سی انیشیٹیو کی ٹیم کو خوب سراہا ۔
انہوں نے سی ڈبلیو سی کے لیے خصوصی توجہ پر امریکہ سے سیاسی و سماجی شخصیت جناب تنویر گلزار کا ذکر کرتے ہوئے خصوصی شکریہ ادا کیا۔ پروگرام میں بچوں کے والدین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation