جشن آزادی کے حوالے سے میرپور کرسچن کمیونٹی نے پروقار تقریب کا انعقاد کیا

جشن آزادی کے حوالے سے میرپور کرسچن کمیونٹی نے پروقار تقریب کا انعقاد کیا

میرپور (رپورٹ؛ یونس بھٹی، صدائے مسیحی ) اگست جشن آزادی کے حوالے سے میرپور کرسچن کمیونٹی نے قومی جوش وجذبے کے ساتھ ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں مذہبی سماجی، سیاسی رہنماو¿ں نے بھرپور شرکت کی اور عوام علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت فرما کر وطن عزیز سے محبت اور یگانگت کا عملی مظاہرہ کیا۔
 


 مرکزی رہنما پی ٹی آئی سائرہ بشارت نے حکومت کی جانب سے مینارٹی کے لیے ترقی و خوشحالی کے لیے اُٹھائے جانے والے عملی اقدامات پر روشنی ڈالی اور وطن عزیز کی بقا اور سلامتی اور وطن کے حصول کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کمیونٹی میں پائی جانے والی نااتفاقی اور بد امنی کے پیش نظر متحد اور منظم ہو کر رہنے کا عندیہ بھی دیا ۔

 

 یہ بھی پڑھیں؛پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کے تعصبانہ اشتہار پر چیئرمین نوائے مسیحی کا اظہار مذمت

 


چیف آرگنائزر یونس بٹ بھٹی اور سائرہ بشارت نے مل کر تقریب میں بچوں کو پرائیڈ آف پرفارمنس کے اعتراف میں نقد کیش انعامات سے نوازا تاکہ بچوں کی مزید حوصلہ افزائی ہوسکے اور وہ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں مفید شہری بن کر بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔


 

 مذہبی رہنما چوہدری نوید قیصر نے کلام خدا سے حاضر جماعت کو سعادت فرمائی اور خطہ کشمیر کی ترقی و خوشحالی و بحالی امن و استحکام اور مقبوضہ وادی میں مظلوم کشمیری بھائیوں کی آزادی بقا اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئی اور ضلعی انتظامیہ اور دیگر تحفظ فراہم کرنے والے اداروں کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور سٹیج سیکرٹری مریم پرویز اور دیگر کو بھی گڈ پرفارمنس دینے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی