اسلام آباد (رپورٹ؛ تریضہ پیٹر) سابق وفاقی وزیر شہیدِ مسیحیت شہباز بھٹی کی والدہ انتقال فرما گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور و مذہبی ہم آہنگی جناب شہباز بھٹی شہید کی والدہ مارتھا جیکب انتقال فرما گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور و مذہبی ہم آہنگی جناب شہباز بھٹی شہید کی والدہ مارتھا جیکب انتقال فرما گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛نرما علی کے مسیحی کمیونٹی کے لیے توہین آمیز الفاظ، مسیحیوں میں غصے کی لہر
شہباز بھٹی کی شہبادت کے بعد وہ خاندان سمیت بیرون ملک مقیم تھیں ۔ ان کی وفات پر پاکستان و بیرون ملک مسیحی قوم افسردہ ہے اور تعزیتی بیانات جاری کئے جارہے ہیں۔
یاد رہے شہباز بھٹی / مسیحی رہنما پاکستان کے وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور اور مسیحی رہنما شہباز بھٹی 9 ستمبر 1968 کو خوش پور میں پیدا ہوئے۔
1985
میں انہوں نے آل پاکستان اقلیتی اتحاد کی تشکیل میں سرگرم حصہ لیا اور اس
کے چیئرمین منتخب ہوئے۔ وہ کرسچن لبریشن فرنٹ کے سربراہ بھی تھے۔
2002 میں ، انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
یہ بھی پڑھیں؛سینیٹر کامران مائیکل مسلم لیگ ن کے راہنما سلیم رحمت سندھو کی عیادت کے لیے پہنچ گئے
2008 میں پاکستان پیپلز پارٹی کی نامزدگی پر وہ قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے اور 2 نومبر ، 2008 کو وہ وفاقی وزیر بنے۔
شہباز بھٹی کو 2 مارچ 2011 کو اسلام آباد میں دہشت گردوں نے شہید کردیا تھا۔
بعد
میں طالبان نے ان ہلاکتوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ انھیں 4 مارچ 2011 کو
فیصل آباد کے قریب اپنے آبائی گاؤں خوش پور (سمندری) میں سپرد خاک کردیا
گیا۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation