سینیٹر کامران مائیکل مسلم لیگ ن کے راہنما سلیم رحمت سندھو کی عیادت کے لیے پہنچ گئے


لاہور (رپورٹ؛ تریضہ پیٹر) سینیٹر کامران مائیکل مسلم لیگ ن کے راہنما سلیم رحمت سندھو کی عیادت کے لیے پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن لاہور کے اہم راہنما جناب سلیم رحمت سندھو جو کہ آرزو راجہ مسیحی بیٹی کے حق میں احتجاجی ریلی کے دوران حادثے کا شکار ہو کر زخمی ہوگئے تھے ان کی عیادت کے لیے سینیٹر کامران مائیکل صدر مینارٹی ونگ مسلم لیگ ن ان کے گھر پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں؛

معروف مسیحی بزنس مین اور راہنما آرزو کے لیے احتجاج کے دوران حادثے کا شکار

اس موقع پر ان کے ہمراہ چوہدری عاشر، شہزاد بھٹی، اسلم گل، یاسر کھوکھر، لیاقت اٹھوال، مانی بھٹی، شکیل فیروز، بوبی کھوکھر، شارون ڈانیل بھی موجود تھے۔
سینیٹر کامران مائیکل نے جناب سلیم رحمت سندھو کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں؛قتل کردئے جانے عثمان مسیح اور والدہ کے گھر سینیٹر کامران مائیکل کی آمد

اس موقع پر راہنما مسلم لیگ ن جناب سلیم رحتم سندھو نے سینیٹر کامران مائیکل اور دیگر مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے سلیم رحمت سندھو لاہور کی سیاسی و سماجی شخصیات میں نمایاں مقام رکھتے ہیں اور مسلم لیگ ن لاہور میں انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے خاص طور پر وہ خواجہ سعد رفیق کے قریبی دوستوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی