کوئٹہ کی اقلیتی لیڈرشپ کو پورے بلوچستان کی لیڈرشپ گردا ننا حقائق کے منافی ہے۔
جمعیت علماء اسلام کے اقلیتی سیاسی اور سماجی رہنما اور صوبائی وسینٹ ٹکٹ ہولڈر عادل عزیز مسیح نے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں کوئٹہ کی لوکل اقلیتی سیاسی لیڈرشپ نے پرنٹ میڈیا اور اب سوشل میڈیا کے ذریعے خود کو پورے بلوچستان کی اقلیتی لیڈرشپ کے طور پر پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛بلوچستان کی تاریخ میں پہلا مسیحی زیارت کا ڈپٹی کمشنر تعینات
اقلیتی راہنما کا کہنا تھا کہ ان کو یہ بھی نہیں پتہ کہ بلوچستان میں کتنے اضلاع ہیں اور جغرافیائی لحاظ سے کونسا ضلع کہاں واقع ہے اور کس ضلع میں کتنی اقلیتی آبادی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان پشتون بیلٹ مینارٹی ایکشن الائنس میں جلد نئے چہرے شامل ہوں گے۔
اس صورتحال میں خود کو پورے بلوچستان کا لیڈر گرداننا انتہائی غیر مناسب رویہ ہے لہذا اگر آئندہ اس طرح کا غیر مناسب رویہ اپنایا گیا تو بھرپور آواز اٹھائی جائے گی اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں؛قوم کو جہالت ، نفرت اور حسد کے اندھیروں سے نکلنا ہوگا؛عادل عزیز مسیح
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation