..انصاف مینارٹی ونگ خیبر پختونخوا کے وفد کی سیکرٹری اوقاف سے ملاقات، اقلیتی امور کے اقدامات کو سراہا گیا

 

انصاف مینارٹی ونگ خیبر پختونخوا کے وفد کی سیکرٹری اوقاف کے ساتھ ملاقات کی تصویر
پشاور: انصاف مینارٹی ونگ کی سیکرٹری اوقاف سے اہم ملاقات، اقلیتی برادری کے لیے تاریخی اقدامات کا خیرمقدم


پشاور: انصاف مینارٹی ونگ خیبر پختونخوا کی صوبائی قیادت نے صدر انصاف مینارٹی ونگ خیبر پختونخوا وزیر زادہ اور جنرل سیکرٹری راوی کمار کی سربراہی میں سیکرٹری اوقاف عطاء الرحمن سے تفصیلی ملاقات کی۔


ملاقات میں خیبر پختونخوا حکومت، وزیر اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور صاحبزادہ محمد عدنان قادری، سیکرٹری اوقاف اور محکمہ کے تمام افسران و اہلکاروں کی جانب سے اقلیتی برادری کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر شکریہ ادا کیا گیا اور ان کاوشوں کو سراہا گیا۔


سیکرٹری اوقاف نے وفد کو اقلیتوں کے لیے جاری اور آئندہ کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے اقلیتی برادری کے لیے خصوصی پروگرام ترتیب دیے ہیں، جن میں عبادت گاہوں کی تعمیر و مرمت، قبرستانوں اور شمشان گھاٹ کی تعمیر و چار دیواری، تعلیمی وظائف، نوجوانوں کی Capacity Building، لیپ ٹاپ اسکیم، روزگار کے مواقع اور نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے Business Grants جیسے اہم منصوبے شامل ہیں۔


سیکرٹری اوقاف نے کہا کہ اقلیتی برادری کے لیے محکمہ کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خیبر پختونخوا میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے جو اقدامات کیے جا رہے ہیں، ان کا مقصد صوبے کی تمام برادریوں کو یکساں مواقع اور سہولیات فراہم کرنا ہے۔


انصاف مینارٹی ونگ کی قیادت نے اقلیتی برادری کے لیے جاری ترقیاتی منصوبوں، تعلیمی وظائف، روزگار، کاروباری معاونت اور عبادت گاہوں و قبرستانوں سے متعلق اقدامات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت اور محکمہ اوقاف کا شکریہ ادا کیا۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی