![]() |
| All Saints Church Kohati Meeting with MPA Askar Parvez and Minority Leader |
(نوائے مسیحی نیوز) کوہاٹی میں آل سینٹس چرچ کے پادری صاحبان اور کلیسیا کی دعوت پر جے یو آئی کے ایم پی اے عسکر پرویز اور پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی اقلیتی رہنما سیموئیل رابرٹ نے خصوصی شرکت کی، جہاں چرچ سے وابستہ لواحقین نے اینڈومنٹ فنڈز کے حوالے سے اپنے تحفظات اور خدشات کھل کر پیش کیے۔ اجتماع میں چرچ کمیونٹی نے فنڈز کی تقسیم، شفافیت اور انتظامی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی اور متعلقہ حکام تک اپنی آواز پہنچانے کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر ایم پی اے عسکر پرویز نے یقین دہانی کروائی کہ آل سینٹس چرچ کے لواحقین کی سفارشات اور خدشات صوبائی پارلیمانی کمیٹی برائے اوقاف، حج، مذہبی اور اقلیتی امور کے اجلاس میں پیش کیے جائیں گے، جبکہ صوبائی اقلیتی رہنما سیموئیل رابرٹ نے کہا کہ وہ یہ تمام نکات سیکرٹری اوقاف اور وزیراعلیٰ کے فوکل پرسن وزیر زادہ تک پہنچائیں گے تاکہ مسئلے کا باقاعدہ حل نکالا جا سکے۔

إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation