![]() |
| Office of the Military Accountant General نے Junior Auditor (BPS-11) کی 274 آسامیوں کا اعلان کردیا۔ |
آفس آف دی ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل میں نئی بھرتیوں کا اعلان
آفس آف دی ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل نے جونیئر آڈیٹر (BPS-11) کی 274 خالی آسامیوں پر بھرتیوں کے لیے پاکستانی شہریوں سے آن لائن درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ ان آسامیوں میں اقلیتی امیدواروں کے لیے بھی مخصوص کوٹہ رکھا گیا ہے، جس کے باعث مسیحی، ہندو، سکھ اور دیگر اقلیتی برادریوں کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے سرکاری ملازمت حاصل کرنے کا سنہری موقع فراہم کیا گیا ہے۔
امیدوار نیشنل جاب پورٹل (NJP) کے ذریعے مقررہ مدت کے اندر آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔
آسامی کی تفصیل
عہدہ: جونیئر آڈیٹر (BPS-11)
کل آسامیاں: 274
عمر کی حد: 18 سے 30 سال
تعلیمی قابلیت
درخواست دہندہ کے پاس درج ذیل میں سے کوئی ایک قابلیت ہونا ضروری ہے:
- بی کام، بی بی اے، بی ایس کامرس، فنانس، اکاؤنٹنگ یا متعلقہ مضمون میں کم از کم سیکنڈ ڈویژن بیچلر ڈگری۔یا
- اے ڈی پی (Associate Degree Program) کامرس، اکاؤنٹنگ، فنانس یا بزنس ایڈمنسٹریشن۔
اس کے علاوہ:
- کمپیوٹر کا بنیادی علم
- ٹائپنگ سپیڈ کم از کم 30 الفاظ فی منٹ
اقلیتی کوٹہ
اشتہار کے مطابق پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور دیگر علاقوں کے لیے اقلیتی کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔
درخواست دینے کا طریقہ
تمام امیدوار صرف National Job Portal (NJP) کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن درخواست جمع کروائیں۔
درخواست اشتہار کی اشاعت کے 15 دن کے اندر جمع کرانا ضروری ہوگی۔
اہم ہدایات
✔ صرف شارٹ لسٹ امیدواروں کو ٹیسٹ/انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔
✔ درخواست صرف آن لائن قبول ہوگی۔
✔ ہاتھ سے یا ڈاک کے ذریعے بھیجی گئی درخواستیں قبول نہیں ہوں گی۔
✔ عمر اور تعلیمی قابلیت کا تعین آخری تاریخ تک کیا جائے گا۔
✔ سرکاری ملازمین متعلقہ ادارے کی اجازت سے درخواست دیں۔
نوائے مسیحی کی اپیل
اگر آپ یا آپ کے خاندان، دوستوں یا چرچ کے نوجوان اس معیار پر پورا اترتے ہیں تو اس سنہری موقع سے ضرور فائدہ اٹھائیں۔
اس خبر کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ بے روزگار نوجوانوں تک یہ معلومات پہنچ سکیں۔

إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation