![]() |
new pope, new pope elected, pope elections, pope leo xiv, pope new live, vatican news, catholic tv, catholic news, pope speech, new pope chosen, |
لاہور (نوائے مسیحی نیوز) مسیحیوں کے نئے پوپ کا انتخاب ہو گیا۔ میڈیا کے مطابق پری ووسٹ نئے پاپائے اعظم منتخب ہوگئے ہیں۔
نئے پوپ کے انتخاب کے لیے 4 مرتبہ ووٹنگ ہوئی۔وہ پہلے امریکی پوپ ہیں اور ان کا پاپائی نام پوپ لیو XIV ہے۔
133 رومن کیتھولک کارڈینلز نے نئے پوپ کے انتخاب کے لیے خفیہ ووٹنگ میں حصہ لیا تھا۔
کچھ دیر قبل پاپائے اعظم لیو چہاردہم نے سینٹر پیٹرز اسکوائر میں جمع مسیحی مومنین سے خطاب کیا جسے دنیا بھر کے میڈیا نے لائیو نشر کیا۔
نوائے مسیحی چیئرمین شکیل انجم ساون نے نئے پوپ کے انتخاب پر دنیا بھر کے مسیحیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation