عالمی برادری دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی اور جنگ ختم کروانے میں اپنا کردار ادا کرے، پاسٹر مرقس



 چیئرمین ابتدائی رسولی کلیسیاء آف پاکستان پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف نے پاکستان کے خلاف مخلتف شہروں پربھارتی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اکھنڈ بھارت کا خواب جو ہے وہ خواب ہی رہے تو دنیا کے امن کے لیے بہتر ہے کیونکہ اگر خواب کو سچ ثابت کرنے کے خیال میں مودی سرکار پڑ گئی تو کروڑوں جانوں کے ضائع ہونے کا خدشہ ہے عالمی برادری دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی اور جنگ ختم کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ پہلگام واقعے کی تحقیق کے بغیر پاکستان پر جنگ مسلط کرنا جارحیت کے سوا کچھ نہیں۔ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں پہلگام واقعے کی اقوام متحدہ سے تحقیقات کروا کر ذمہ دران کو قرار واقعی سزا دلوانے میں پاکستان کردار اور تعاون کرسکتا ہے انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ دنیا کی  بڑی بڑی جنگوں کے فیصلے ٹیبل پر ہوئےہیں ہم دونوں اطراف خون ناحق بہانے کے خلاف ہیں پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف نے مذید کہا کہ ہم پر امن تھے ہیں اور رہیں گے لیکن جنگ مسلط ہو جائے تو فوج کوجواب دینا پڑتا ہے ساری دنیا پر عیاں ہے کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اس لیے مذید غلطیوں سے پرہیز کیا جائے جس سے خون ناحق بہایا جائے یا بعد میں پچھتاوا ہو افواج پاکستان دنیا کی منجھی ہوئی نمبر ون فوج ہے۔ نریندر مودی سرکار خطے میں امن قائم کرنے کے بارے سوچیں۔ تاکہ جوہری ہتھیاروں سے انسانی جانوں کو بچایا جائے۔ ترقی پذیر ممالک جنگ کی آگ میں نہ جلیں

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی