فخر مسیحی قوم مشال نے ماس کمیونیکیشن مینجمنٹ میں گولڈ
میڈل حاصل کرلیا
![]() |
Proud of Christian Nation Mashal won Gold Medal in Mass Communication Management |
مسیحی قوم کی اس ہونہار بیٹی کا نام مشال آرتھر گل ہے۔
ان کا تعلق لاہور سے ہے اور انہوں نے سپیرئیر یونیورسٹی لاہور سے ماس کمیونیکیشن مینجمنٹ میں بی ایس ہانرز کیا ہے۔ انہوں نے اپنی بیچ میں
پہلی پوزیشن حاصل کرکے اپنا اور مسیحی قوم
کا نام روشن کیا ہے۔
انہیں 13 مارچ
2023 کو گورنر بلیغ الرحمان نے اچھے تعلیمی کیرئیراور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر
گولڈ میڈل سے نوازا۔ ان کے والد آرتھر گل سٹیٹ بینک آف پاکستان میں کام کرتے ہیں۔
ان کے والد نے ان کی تعلیم میں بھرپور مدد کی اور والدہ نے ہمیشہ اپنی دعاؤں کی
بھرپور سپورٹ کی ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation