کاہن خدا اور مومنین کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں
مؤرخہ 23 مارچ 2023 کو وکر جنرل فیصل آباد ڈایوسیس ریورنڈ فادر عابد تنویر اور ریورنڈ فادر یونس عنایت کی کہانت کی تیرہویں سالگرہ کے موقع پر تقدس مآب بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت کی قیادت میں پاک ماس کی اقدس قربانی گزرانی گئی اور مومنین کو روح پرور پیغام سے مستفید کیا گیا۔
اس موقع پر ریورنڈ فادر بونی مینڈس ،ریورنڈ فادر خالد رشید عاصی، ریورنڈ فادر بشیر فرانسس، ریورنڈ فادر یعقوب یوسف ، ریورنڈ فادر ظفر اقبال ، ریورنڈفادر شفیق بشیر ، ریورنڈ فادر خلیل ،ریورنڈ فادر آصف، سسٹر صاحبات ،مناد صاحبان و دیگر مومنین نے پاک ماس میں بھرپور شرکت کی اور دونوں کاہنوں کی خدمات اور بلاہٹ کی ثابت قدمی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی.
اس موقع پر تقدس مآب بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت ، ریورنڈ فادر خالد رشید عاصی ، ریورنڈ فادر ظفر ، ریورنڈ فادر یعقوب یوسف و دیگر مومنین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دونوں کاہنوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر تقدس مآب بشپ ڈاکٹر اندریاس نے ریورنڈ فادر یونس عنایت اور ریورنڈ فادر عابد تنویر دونوں کاہنوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کاہن بشپ کے معاون ہوتے ہیں اور وفاداری کا عہد کرتے ہیں۔کاہن لطوریا کا کام سر انجام دیتے ہیں۔کاہن ساکرامنٹ کے کاموں کو ذمہ داری اور وفاداری کے ساتھ سر انجام دیتے ہیں۔یہ دونوں کاہن یہ خدمات انجام دے رہے ہیں ۔فادر خالد رشید عاصی نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاہن خدا اور مومنین کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں جو یہ دونوں کاہن فیصل آباد ڈایوسیس اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔
پاک ماس کے بعد ریورنڈ فادر عابد تنویر وکر جنرل فیصل آباد نے تقدس مآب بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت ،تمام کاہن صاحبان ، سسٹر صاحبات و مومنین کا پاک ماس میں شمولیت اختیار کرنے اور خصوصی دعائیں کرنے شکریہ ادا کیا۔
آخر میں مومنین نے تقدس مآب بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت اور ریورنڈ فادر عابد تنویر کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کیا ۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation