مسیحی اسسٹنٹ کمشنر پر تشدد سوچی سمجھی سازش کے تحت ہوا؛ مینارٹیز یونٹی کونسل

مسیحی  اسسٹنٹ کمشنر پر  تشدد  سوچی سمجھی سازش کے تحت ہوا؛ مینارٹیز یونٹی کونسلعرفان مارٹن اسسٹنٹ کمشنر مسیحی  نوجوان پر  تشدد جو مذہبی بنیادوں پر سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا ہے ھم  اس کی شدید  مذمت کرتے ہیں 

پاکستان  میں کہیں پر  بھی اگر کوئی مسیحی  کسی اعلی عہدے پر فائز ہو جاتا ہے  تو اس کے ساتھ پروپیگنڈہ کے تحت  مذہبی بنیادوں  پر ناروا سلوک کیا جاتا ہے لہذا پوری پاکستانی مسیحی قوم سے اپیل ہے کہ اگر  ہم اب بھی خاموش رہے  تو ہمارا  اس ملک میں خدا ہی حافظ ہے  لہذا زیادہ سے زیادہ آواز اٹھائیں اور جتنی مذمت ہو سکتی ہے سوشل میڈیا پے  اور اپنے اپنے علاقوں میں اپنے اپنے شہروں میں ضرور اپنی آواز کو بلند  کریں تاکہ عرفان مارٹن اسسٹنٹ کمشنر مسیحی نوجوان کو انصاف مل سکے 

حکومت وقت کو چاہیے کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کر کے پوری دنیا کو ثابت کرے کہ پاکستان میں اقلیتیوں کاتحفظ ان کی اولین ترجیع ھے   

منجانب: پاکستان مائنارٹیز  یونٹی کونسل

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم