مسیحی اسسٹنٹ کمشنر پر تشدد کرنے والے وکلاء کو بچانے کے لیے ایسوسی ایشن متحرک


پیرمحل(بشکریہ نیوز نیٹ پاکستان  ) پیرمحل میں مسیحی اسسٹنٹ کمشنرعرفان مارٹن کو حبس بے جا میں رکھنے، تشدد کرنے والے وکلاء کو بچانے کیلئے وکلاء کی ایسوسی ایشن آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کر رہی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنرپیرمحل عرفان مارٹن پر تشدد 10نامزد اور 10 نامعلوم وکلاء کے خلاف دہشت گردی ایکٹ سمیت 8دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تحصیل بار ایسوسی ایشن نے ایف آئی آر کے اندراج کے خلاف  آج بروز سوموار کو مکمل ہڑتال کی کال دے دی ہے ۔ 

دوسری جانب پاکستان بھر کی مسیحی کمیونٹی نے وکلاء کی طرف سے بدمعاشی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور سراپاء احتجاج ہے۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم