قصور میں اقلیتی طلباء وطالبات میں تقسیمِ تعلیمی وظائف کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی جنرل سیکرٹری انصاف مینارٹیز و ایم پی اے جناب حبقوق گل صاحب اور ایم پی اے جناب سیموئیل یعقوب صاحب کی قصور آمد ضلع کونسل ہال میں اقلیتی طلبہ و طالبات میں سکالر شپ چیک تقسیم کئے گئے۔
اس موقع پر شارون روکس کوآرڈینیٹر ٹو صوبائی وزیر قانون خرم شہزاد ورک ، نروان آیزک سابقہ جائنٹ سیکرٹری سینٹرل پنجاب ، شبیر احمد ہاشمی مرکزی صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ، سجاد محمود اسسٹنٹ کمشنر قصور، گلزار حیسن سیکشن آفیسر محکمہ انسانی حقوق حکومت پنجاب،حمید ناصری وائس پرنسپل گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول قصور، پاسٹر پیٹرصلیبی، پاسٹر اسلم مائیکل،پاسٹر امانت شاکر، پاسٹر وارث ظفر،اکرم مائیکل ایڈوکیٹ ہائی کورٹ، اقلیتی مینارٹی ونگ ڈسٹرکٹ قصور کے رہنماؤں اشرف مائیکل سابقہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سینٹرل پنجاب،پرویز شاکر سابقہ صدر ڈسٹرکٹ قصور، نعیم اقبال بھلر سابقہ سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ قصور، احسان گل سابقہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،ڈاکٹر سرور مغل سابقہ فنانس سیکرٹری اور اکرم اسحاق سابقہ کونسلر نے اقلیتی طلباء وطالبات میں چیکس تقسیم کیے ۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation