حکومت کی انتخابی اصلاحات تو منظور مگر اقلیتوں کے سیاسی مسائل بل کا حصہ نہ بن سکے؛ چیئرمین بیداری تحریک
سیالکوٹ (رپورٹ؛ گلیڈس شبانہ ڈویژنل کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی نیوز) حکومت نے اپنی مطلوبہ انتخابی اصلاحات کا بل منظور کرلیا اقلیتوں کے سیاسی مسائل انتخابی اصلاحات کا حصہ نہ بن سکے۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ مسیحی تحریک بیداری کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر عمانوئیل عادل غوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اپنی مطلوبہ انتخابی اصلاحات کے لیے بل منظور کرلیا ہے اور حسب روایت سڑکوں پر سراپا احتجاج اقلیتوں کا مطالبہ کے اقلیتی نشستوں پر چناؤ کے لیے الیکشن سسٹم ختم کر الیکشن کروانے کا بل منظور کیا جائے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں؛پکا گڑھا سیالکوٹ پیرش ہاﺅس کی برکت کی پروقار تقریب کاانعقاد
اب اقلیتوں کے لیے ضروری ہے کہ حکومت کی توجہ مبذول کروانے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی تیاری کریں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ سلیکشن سسٹم کی مخالف تمام اقلیتی جماعتوں اور لیڈرشپ کو متحدہ جدوجہد کا آغاز کرنا ہوگا اگر آج بھی ہم متحد نہ ہوئے تو کبھی اپنا مقصد حاصل نہیں کر سکیں گے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation