سیالکوٹ(رپورٹ ؛ گلیڈس شبانہ، کوآرڈینیٹرنوائے مسیحی سیالکوٹ ) پکا گڑھا کے بیتھانیہ خاندان کے پیرش ہاﺅس کی برکت کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں عزت مآب بشپ سبیسٹین فرانسس شاءتشریف لائے۔ ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔انہوں نے پاک ماس کی قربانی گزرانی۔
بشپ صاحب کے ہمراہ کاہنانہ برادری، سسٹر صاحبات ، مناد صاحبان اور مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاک ماس میں تقدس مآب بشپ سبیسٹین فرانسس شاءنے پیرش ہاﺅس کی تعمیر و تکمیل کے لیے خداوند کا شکریہ ادا کیا۔ جس میں کاہن رہائش اختیار کرتے ہوئے دور دراز علاقہ جات میں اپنی خدمات کی ذمہ داریوں کو سرانجام دے سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں؛بشپ جان جوزف شہید کی یادگار کے گراؤنڈ میں امن کا پودا لگایا گیا
ریورنڈ فادر اکرم جاوید صاحب (پیرش پریسٹ پکا گڑھا سیالکوٹ )نے بشپ صاحب کا شکریہ ادا کیا۔ جن کی کاوشوں کی بدولت پیرش ہاﺅس پایہ تکمیل تک پہنچا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے نئے پیرش ہاﺅس کی بشپ صاحب سے استدعا کی تھی چنانچہ نئے گرجا گھر کے ساتھ ہمیں نیا پیرش ہاﺅس بھی تحفے میں ملا ہے۔
جس کے لیے ہم بشپ صاحب کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پاک ماس کے آخر میں بشپ صاحب نے پیرش ہاﺅس کو برکت دی۔
یاد رہے کہ پیرش ہاﺅس کا سنگ بنیاد 4جولائی 2020کو رکھا گیا تھا۔ بشپ صاحب کی معاونت ریورنڈ فادر اکرم جاوید (پیرش پریسٹ)اور ریورنڈ فادر فیصل پرویز (اسسٹنٹ پریسٹ )کی سربراہی میں تکمیل کو پہنچا۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation