اعجاز عالم آگسٹین پی ٹی آئی سے کیوں منحرف ہوئے،انہوں نے حقائق سے پردہ اُٹھا دیا


لاہور(سپیشل رپورٹر) سابق وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ پرویز الہیٰ سے اختلاف تھاتحریک انصاف کی قیادت کو کہہ دیا تھا کہ انہیں ووٹ نہیں دوں گا۔

 اپنی وزارت میں سکولوں میں سائنس اور آرٹس مضامین میں اسلامی اور قرانی تعلیمات کوشامل نہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کی پرویز الہیٰ نے مخالفت کی اور نوٹیفکیشن منسوخ کردیا گیا۔




 مسلم لیگ ن کے ایم پی اے خلیل طاہر سندھو کو ساتھ لے کر پرویز الہیٰ کے پاس گیا لیکن انھوں نے کہا کہ پاکستان سے باہر چلے جاﺅ ورنہ ایسے ہی رہنا پڑے گا۔

 ڈی سیٹ ممبران نے سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کے خلاف اپیل کی ہوئی ہے ، فی الحال فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں، ورنہ پہلے ضمنی الیکشن ہوں گے اس کے بعد جمع ترجیحی لسٹ کے مطابق نئے ممبران اسمبلی پارٹی تناسب سے کامیاب ہوں گے۔


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی