![]() |
ملک بھر کی طرح ایبٹ آباد میں بھی پام سنڈے کی عبادات بڑے عقیدت و احترام سے ادا کی گئیں |
ایبٹ آباد(رپورٹ؛ریچل علیم، کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی) ملک بھر کی طرح ایبٹ آباد میں بھی پام سنڈے کی عبادات بڑے عقیدت و احترام سے ادا کی گئیں۔
اس دن کی مناسبت سے مسیحی عبادتگاہوں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک و قومی کی سلامتی کے لئے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ ہولی روزری چرچ، کوئٹہ
پام سنڈے روایتی طور پر یسوع مسیح کے یروشلم میں شاہانہ داخلے سے منسوب ہے۔تمام گر جا گھروں میں مسیحیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
بالخلوص کیتھولک چرچ ایبٹ آباد ، سینٹ لوقس چرچ ایبٹ آباد ، ایونجیلکل چرچ ایبٹ آباد اور یو پی چرچ ایبٹ آباد میں عبادت کے شرکا ء نے جلوس نکالا، اس موقع انتظامیہ اور سکیورٹی ادراروں کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں؛ بشپ جان جوزف شہید کی یادگار کے گراؤنڈ میں امن کا پودا لگایا گیا
مسیحیوں کی روایات کے مطابق اتور سے مقدس ہفتے کا آغاز ہو گیا ہے ،مسیحی رواں ہفتے، پاک جمعرات، گڈ فرائیڈے جبکہ اتوار کو اپنا سب سے بڑا مذہبی تہوار عید ِقیامت المسیح (ایسٹر) یعنی یسوع مسیح کے جی اُٹھنے کی عید منائیں گے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation